حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "کافي" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الباقر علیهِ السلام:
وَ اَللَّهِ مَا تَرَكَ اَللَّهُ أَرْضاً مُنْذُ قَبَضَ آدَمَ عَلَيْهِ اَلسَّلاَمُ إِلاَّ وَ فِيهَا إِمَامٌ يُهْتَدَى بِهِ إِلَى اَللَّهِ وَ هُوَ حُجَّتُهُ عَلَى عِبَادِهِ وَ لاَ تَبْقَى اَلْأَرْضُ بِغَيْرِ إِمَامٍ حُجَّةٍ لِلَّهِ عَلَى عِبَادِهِ
حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا:
خدا کی قسم! جس دن سے حضرت آدم علیہ السلام کی روح قبض ہوئی خداوند عالم نے زمین کو امام کے بغیر جو (لوگوں) کو خدا کی جانب ہدایت کرے، نہیں چھوڑا۔ وہ (امام) بندوں پر خدا کی طرف سے حجت ہوتے ہیں اور زمین (کبھی بھی) خدا کے بندوں پر اس کی حجت کے بغیر نہیں رہ سکتی۔
الکافي، جلد ۱، صفحه ۱۷۸