۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام علی علیہ السلام نے ایک روایت میں ان افراد کے احوال کا ذکر کیا ہے جو اپنے امور میں صرف آج اور کل کرتے رہتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحار الأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال امیرالمومنین علیه السلام:

فَتَدارَکْ ما بَقِیَ مِنْ عُمُرِکَ وَ لا تَقُلْ غَدا اَوْ بَعْدَ غَدٍ، فَإِنَّما هَلَکَ مَنْ کانَ قَبلَکَ بِاِقامَتِهِم عَلَی الأَمانیِّ وَ التَّسْویفِ حَتّی اَتاهُمْ اَمرُ اللّه بَغْتَهً وَ هُمْ غافِلُونَ

حضرت امام علی علیہ السلام نے فرمایا:

آپ کی جو عمر بچی ہے اسے غنیمت جانو اور (اپنے امور کی انجام دہی میں) آج اور کل سے کام نہ لو کیونکہ تم سے پہلے لوگ بھی اپنی خواہشوں پر بھروسہ کرنے کی وجہ سے ہی ہلاک ہو گئے یہاں تک کہ خدا کا فرمان (موت) اچانک آ پہنچا اور وہ غفلت میں تھے۔

بحارالأنوار، ج 68، ص 349

تبصرہ ارسال

You are replying to: .