۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
پروین جهانی

حوزہ/ مدرسہ ریحانۃ الرسول ارومیہ کی سرپرست محترمہ پروین جہانی نے کہا: حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا علم، روحانیت اور ولایت پذیری میں اپنے زمانے میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی مشابہہ ترین فرد ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ ریحانۃ الرسول ارومیہ کی سرپرست محترمہ پروین جہانی نے شہر ارومیہ میں واقع مدرسہ علمیہ ریحانۃ الرسول سلام اللہ علیہا میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کی مناسبت سے ایک تعزیتی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا علم، روحانیت اور ولایت پذیری اور کم عمر پانے میں اپنی ماں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا سے بہت زیادہ مشابہ ہیں۔

انہوں نے شہر قم اور حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے فضائل بیان کرتے ہوئے کہا: حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام نے ایک روایت میں شہر قم کو حرم اہل بیت علیہم السلام قرار دیا ہے اور فرمایا ہے کہ "اس شہر میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا دفن ہوں گی اور حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے حقیقی زائرین پر جنت واجب ہو گی"۔

مدرسہ علمیہ ریحانۃ الرسول ارومیہ کی مدیر نے مزید کہا: حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا دو امام معصومین حضرت امام موسی کاظم اور حضرت امام رضا علیہما السلام کی پروردہ تھیں اور صاحب عصمتِ صغریٰ ہیں۔

انہوں نے حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی ولایت پذیری اور مقام شفاعت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا نے اپنے زمانہ کے امام کے دفاع میں تمام تر وسائل سے استفادہ کیا۔ اس لئے انہوں نے سفر کرنے کا ارادہ فرمایا اور خدا کی راہ میں ہجرت کی اور راہ ولایت میں اپنی جان دی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .