۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
حجت الاسلام ابراهیم طهماسبی-امام جمعه کوهدشت

حوزہ/ امام جمعہ کوہدشت ایران نے کہا کہ اسلام اور انقلابِ اسلامی کے دشمن ایرانیوں کے درمیان تفرقہ ڈالنا چاہتے ہیں، لہٰذا ملت اسلامیہ دشمنوں کی سازشوں اور مذموم منصوبوں کو ناکام بنائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ شہر کوہدشت ایران حجۃ الاسلام و المسلمین ابراہیم طهماسبی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ہمیں اسلام اور انقلابِ اسلامی کے دشمنوں کی ناپاک سازشوں سے بصیرت اور بیداری کے ساتھ مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے، کہا کہ دشمن اپنی تمام تر قوت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے امن و سلامتی کو درہم برہم کرنا چاہتے ہیں، لہٰذا ہمیں دشمنوں کی ان ناپاک سازشوں اور مذموم منصوبوں سے آگاہ رہنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دشمن اپنے جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے ہماری نوجوان نسل کو اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں، مزید کہا کہ دشمن اپنے شیطانی پروگراموں سے ہمارے نوجوانوں کو مایوس اور نا امید کرنا چاہتے ہیں۔

امام جمعہ کوہدشت ایران نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ اسلام اور انقلابِ اسلامی کے دشمن ایرانیوں کے درمیان تفرقہ ڈالنا چاہتے ہیں، لہٰذا ملت اسلامیہ دشمنوں کی سازشوں اور مذموم منصوبوں کو ناکام بنائیں۔

حجۃ الاسلام طہماسبی نے ہمہ وقت فعال دفاع کی ضرورت اور اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مستقبل کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے اور ان خطرات کو بے اثر کرنے کے لئے پوری طرح تیار رہنا چاہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .