۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
حجت الاسلام سید حسن ربانی

حوزہ/ وزارت زرعی میں ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا: ہمیں یقین ہے کہ امام زمانہ کی دعاؤں سے اور شہیدوں کے خون کی برکت سے ہمارا انقلاب پہلے سے کہیں زیادہ قوت و طاقت کے ساتھ اپنی راہ پر گامزن رہے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزارت زرعی میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن ربانی نے شیراز میں حرم حضرت شاہ چراغ (ع) میں ہوئے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:

وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِینَ قُتِلُوا فِی سَبِیلِ الله أَمْوَاتًا بَلْ أَحْیَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ یُرْزَقُونَ

شیراز میں پیش آنے والا وہ تلخ اور افسوسناک واقعہ جو کہ حرم حضرت شاہ چراغ رحمۃ اللہ علیہ میں کوردل دہشت گردوں کے ہاتھوں انجام پایا اور اس غمناک واقعےمیں کچھ عزیز وں کی شہادت واقع ہوئی اور کچھ زخمی ہوئے ، یہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور غم انگیز ہے۔

یہ حادثہ کروڑوں محبان اہل بیت علیہم السلام اور ہموطنوں کے دلوں کو غمگین کر گیا ہے اور یہ نظام اسلامی کی سلامتی اور امن کے دشمنوں کے ناپاک منصوبوں کے نا کام ہونے اور ان کی شکست کو ظاہر کرتا ہے۔

آج جب کہ مخالفین اور منافقین نے انقلاب اسلامی کی راہ میں خلل پیدا کرنے کے لیے اپنے ہاتھوں کو سپر پاورز میں دے رکھا ہے، ہمیں یقین ہے کہ امام زمانہ کی دعاؤں سے اور شہیدوں کے خون کی برکت سے ہمارا انقلاب پہلے سے کہیں زیادہ قوت و طاقت کے ساتھ اپنی راہ پر گامزن رہے گا، دشمن کو یہ جان لینا چاہئے کہ ایسے بزدلانہ اقدامات سے ان کی نا اہلی اور ان کی بد دیانتی بے نقاب ہو گئی ہے۔

میں اس دہشت گردانہ جرم کی مذمت کرتے ہوئے، رہبر معظم انقلاب اسلامی، ایران کے غیور عوام، شیراز کے غیرت مند لوگوں اور ان شہداء کے تمام اہل خانہ کو اور وطن عزیز کو اس عظیم شہادت کی تعزیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ کے حضور زخمیوں کے لیے شفائے عاجلہ کا طلبگار ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .