۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
تصاویر / درس اخلاق آیت الله محسن فقیهی در مدرسه علمیه آیت الله العظمی گلپایگانی

حوزہ/ آیت اللہ فقیہی نے شیراز میں حضرت احمد بن موسیٰ(ع) کے روضۂ مبارک پر ہونے والے دہشت گردانہ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے داعش کے منحرف اور انسانیت دشمن افکار کے ساتھ مقابلہ کرنے کو ضروری قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، استاد حوزہ علمیہ اور جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن آیت اللہ محسن فقیہی نے حضرت احمد بن موسی علیہ السلام کے حرم میں دہشت گرد گروہ داعش کے ناپاک جرم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز حضرت احمد بن موسیٰ علیہ السلام کے روضۂ مبارک پر شیطانی لشکر، شرپسند اور انتہا پسند داعش کے ہاتھوں پیش آنے والے وحشیانہ اور دہشت گردانہ جرم، بے گناہ اور مظلوم نمازیوں کی شہادت اور زخمی ہونے کا باعث بنا، اس گھناؤنے جرم نے اہل تشیع سمیت دنیا کے ہر آزاد شخص کے دلوں کو رنجیدہ کیا۔

اس ناپاک جرم نے ایک بار پھر دہشت گرد گروہ داعش کے گھناؤنے اور غیر انسانی چہرے کو نمایاں کردیا اور اس طرح کے گھناؤنے اور انسانیت دشمن افکار کا مقابلہ کرنے کی ضرورت کو پہلے سے کہیں زیادہ واضح کردیا۔

ہم دنیائے تشیع بالخصوص شیراز کے غیور لوگوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے میں شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے شہداء کے لئے خدا کی بارگاہ سے رحمت و مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی اور لواحقین کے لئے صبر، عافیت اور سلامتی کی دعا کرتے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے محترم حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس واقعہ کے شہداء کے لواحقین کی دلجوئی کرتے ہوئے اس طرح کے سانحات کے اعادہ کو روکنے کے لئے مؤثر اقدامات کریں اور اس وحشیانہ جرم کے مرتکب عناصر کی جلد نشاندہی کرکے انہیں سخت سے سخت سزا دیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .