۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
وزارت خارجہ ہندوستان

حوزہ/ یہ گھناونا حملہ ایک اور یاد دہانی ہے کہ دہشت گردی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے سب سے بڑا اور اہم خطرہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم متاثرین کے اہل خانہ اور ایرانی عوام کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ گھناونا حملہ ایک اور یاد دہانی ہے کہ دہشت گردی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے سب سے بڑا اور اہم خطرہ ہے۔ آج کے دور میں ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیا کے تمام ممالک ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر اس کا مقابلہ کریں۔

ہندوستان نے ایران کی شاہ چراغ درگاہ پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی

قابل ذکر ہے کہ ایران کے شہر شیراز میں بدھ کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں 15 افراد شہید ہو گئے تھے۔ آئی اے ایس آئی ایس نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .