حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام مہدی فوقی نے اصفہان شہر کے بیت الزہراء(س) میں مرحوم حاج سید رضا مؤید خراسانی کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: مکتب تشیع نے چودہ معصومین علیہم السلام جیسے کامل اور جامع نمونے انسانیت کے سامنے پیش کیے ہیں جو تمام اخلاقی خصوصیات کے ساتھ ایک کامل انسان کا بہترین مصداق ہیں۔
انہوں نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جانب سے حضرت علی علیہ السلام کی جانشینی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: لوگوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ معاشرے کی ولایت اور قیادت کا مسئلہ اس قدر اہم ہے کہ جس کے متعلق قرآن مجید میں "آیت اکمالِ دین" نازل ہوئی ہے۔
حجۃ الاسلام فوقی نے اپنے خطاب میں مرحوم سید رضا مؤید خراسانی کو آئینی شعراء میں سے ایک اور ملکی نمونہ شعراء میں سے قرار دیا اور کہا: رہبر معظم نے اس بااخلاص شاعر کے بارے میں جاری شدہ اپنے پیغام میں انہیں شعراء برادری اور نوجوان نسل کے لیے بطور ماڈل اور نمونہ کے طور پر متعارف کرایا ہے۔