۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مهدوی

حوزہ/ مجلسِ خبرگانِ رہبری کے رکن آیۃ اللہ مہدوی نے کہا کہ علمائے کرام معاشرے کی ہدایت کے ذمہ دار ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس خبرگان رہبری کے رکن آیۃ اللہ سید ابوالحسن مہدوی نے صوبۂ اصفہان کے ادارۂ تبلیغاتِ اسلامی کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس بعنوان تبلیغی نیٹ ورک کے ارکان کی توانمندسازی سے خطاب کرتے ہوئے طلباء کے مقام و منزلت کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ دینی طلباء کا مقام، ایک اعلیٰ مقام ہے، لہٰذا ہمیں اس مقام کو پہچاننے اور اس کی قدر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے سورۂ مبارکہ توبہ کی 128ویں اور 129ویں آیات کی طرف اشارہ کیا اور مزید کہا کہ ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی چار خصلتیں بیان فرمائی ہے: لَقَدْ جَاءَکُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِکُمْ عَزِیزٌ عَلَیْهِ مَا عَنِتُّم حَرِیصٌ عَلَیْکُم بِالْمُؤْمِنِینَ رَئوفٌ رَحِیم.تم میں سے تمہاری طرف رسول آیا کہ جسے تمہاری تکالیف اور رنج و الم ناگوار ہیں اور جو تمہاری ہدایت پر اصرار کرتا ہے اور مومنین پر روف و مہربان ہے۔

مجلسِ خبرگانِ رہبری میں اصفہان کے عوامی نمائندے نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ اگر ہم پیغمبرِ اسلام (ص) کی ذات کو اپنے لئے نمونہ بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں ان خصوصیات کو اپنے اعمال کی بنیاد بنانا ہوگا، کہا کہ علمائے کرام کے اہم فرائض میں سے ایک معاشرے کی رہنمائی کرنا ہے، جب انسان کو خدا کے بارے میں یقین نہ ہو تو وہ اپنے معاشرے کو کیسے یقین کی منزل تک پہنچا سکتا ہے؟ طلباء حضرت ولیعصر علیہ السلام کے ساتھی ہونے کے ساتھ شہادت سے دلی محبت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ کانفرنس نجف آباد اصفہان کے شیخ بہائی کیمپ میں 200 علماء اور ان کے اہل خانہ کی موجودگی میں منعقد ہوئی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .