۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ملی اتحاد

حوزہ/ اتحاد و ملت کے موضوع پر شہر رانچی میں علماء و دانشوران کی خصوصی مجلس منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رانچی/ اتحاد و ملت کے موضوع پر شہر رانچی میں علماء و دانشوران کی خصوصی مجلس منعقد ہوئی،جس میں حضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی جوائنٹ کنوینر وحدت ملت کمیٹی نئی دہلی، قومی نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل و چیرمین ابوالکلام ریسرچ فاؤنڈیشن نے کہا کہ ہمارا ملی اتحاد کلمہ طیبہ کی بنیاد پرقائم ہے اوریہ بنیادی فریضہ ہے؛اس لیے اس کو فروغ دینا اور مشترکہ مسائل کے حل کے لیے متحدہ جدوجہد کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلکی اختلاف آراء کے با وجود اتحاد ہی راہ اعتدال ہے،اس موقع پر نائب صدر مجلس علماء جھارکھنڈ مولانا مفتی سلیمان قاسمی صاحب نے کہاکہ اتحاد ملت کی سخت ضرورت ہے،ملت باقی رہے گی تو مسلک بھی باقی رہے گی؛اس لیے اتحاد ملت کے لیے یہ مہم نہایت ضروری ہے اور ہم اس کے ساتھ ہیں۔

کلمہ کی اساس پر اتحاد ملت اور مشترکہ مسائل کے لیے کوشش کریں: مولانا انیس الرحمن قاسمی/ اتحاد واجب شرعی ہے و ہر ایمان والے کی ذمہ داری ہے: مولانا سید صادق حسینی

مولانا سید صادق حسینی دہلی صدر تقریب مذاہب کونسل دہلی ہندوستان نے کہا کہ اتحاد ایک واجب شرعی ہے اوریہ ہر ایمان والے کی ذمہ داری ہے؛اس لیے باہمی اتحاد کو فروغ دینا نہایت ضروری ہے۔

مجلس علماء جھارکھنڈ کے صدر مفتی عبداللہ ازہر نے کہاکہ جھارکھنڈ کے علماء مسلکی اختلاف کے باوجود اتحاد کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں اورآئندہ بھی رہیں گے۔جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے خازن جناب شاہ عمیر نے کہاکہ اتحاد کی کوشش کے لیے ہم ہمیشہ ساتھ ہیں۔جناب سید نہال احمد صاحب نے کہاکہ آج کی یہ مجلس بہت اہم ہے اور باہمی اتحاد کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔سید اقبال رکن،جناب سعید احمد،ریاض شریف نے بھی خطاب کیا۔

کلمہ کی اساس پر اتحاد ملت اور مشترکہ مسائل کے لیے کوشش کریں: مولانا انیس الرحمن قاسمی/ اتحاد واجب شرعی ہے و ہر ایمان والے کی ذمہ داری ہے: مولانا سید صادق حسینی

مولانا قاضی سعود عالم قاسمی جمشیدپور نے کہاکہ اتحاد ملت کے لیے اخلاص کے ساتھ کوشش کی ضرورت ہے اوریہ بہت اہم ہے۔پروفیسر ڈاکٹر انور ملک صاحب ہزاری باغ نے کہاکہ اوپر کے طبقہ میں اتحاد کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ تمام مسالک کے ادارے اورتنظیمیں اپنے متبعین کو اتحاد ملت کے لیے متوجہ کریں۔

معروف صحافی جناب ظفراللہ صادق نے کہاکہ میثاق اتحاد کے لیے ایک لائحہ عمل بنایا جائے،یہ بھی ضروری ہے کہ ائمہ مساجد میثاق اتحاد پر جمعہ میں تقریریں کریں۔جناب شاہنواز احمد خاں سابق نائب لیبر کمشنر ہزاری باغ نے کہا کہ اہل مسالک کے باہمی اتحاد کے لیے میثاق اتحاد بہت ہی اچھی کوشش ہے،اسی طرح کا ایک میثاق اتحاد بین المذاہب افراد کے درمیان بھی ہونا چاہیے۔

کلمہ کی اساس پر اتحاد ملت اور مشترکہ مسائل کے لیے کوشش کریں: مولانا انیس الرحمن قاسمی/ اتحاد واجب شرعی ہے و ہر ایمان والے کی ذمہ داری ہے: مولانا سید صادق حسینی

مولانا رضوان قاسمی صاحب نے کہاکہ بین المسالک اتحاد کی تحریک کو مؤثر طور پر چلانے کی ضرورت ہے۔مولانا منظورعالم قاسمی نے کہاکہ میثاق اتحاد پر جھارکھنڈ میں علماء سے دستخط کرانے میں وہ اپنا پورا تعاون دیں گے۔ڈاکٹر وکیل احمد رضوی سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل جھارکھنڈ نے کہاکہ اتحاد ملت کی تحریک کو عملی طور پر فروغ دینے کے لیے ملی کونسل کی طرف سے پورا تعاون دیا جائے گا۔

جناب مولانا تہذیب الحسن رضوی نے کہا کہ ہم اتحاد کے لیے برابر کوشاں ہیں،اورآئندہ بھی رہیں گے،ہماری درخواست ہے کہ آئندہ وحدت ملت کمیٹی کے اراکین و اکابرین کا اجلاس جھارکھنڈ میں کرنے کو منظور کیا جائے،ان شاء اللہ ہم اس کے لیے تمام مسالک کے علماء کے ساتھ خدمت کے لیے تیار ہیں۔

کلمہ کی اساس پر اتحاد ملت اور مشترکہ مسائل کے لیے کوشش کریں: مولانا انیس الرحمن قاسمی/ اتحاد واجب شرعی ہے و ہر ایمان والے کی ذمہ داری ہے: مولانا سید صادق حسینی

اخیر میں مولانا قاضی عزیراحمد قاسمی کی دعا پر جلسہ ختم ہوئی۔اس اجلاس سے جناب مولانا عارف حسین اعظمی معاون تقریب مذاہب کونسل دہلی،قاضی شکیل احمد صاحب،مولانا نشاط احمد صاحب جمشیدپور و دیگر علماء نے خطاب کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .