۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
علامہ مقصود

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم نے کہا کہ حقوق انسانی کے عالمی ادارے سعودی عرب میں حقوق انسانی کی پامالیوں اور عوام پر جاری مظالم پر آواز بلند کریں۔ سعودی عرب میں سیاسی مخالفین کے خلاف پھانسی اور قید و بند کی سزاؤں میں اضافہ تشویشناک ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ فوری طور پر نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ تعجب ہے جن کا نعرہ تھا طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اور ووٹ کو عزت دو کے علمبردار الیکشن سے خائف ہو کر انتخابات سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سائفر اور پاکستان میں امریکی مداخلت کی تحقیقات ضروری ہے ۔پاکستانی قوم فقط ایک سائیفر کی نہیں بلکہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں پچاس سالہ امریکی مداخلت کا احتساب چاہتی ہے۔ قوم چاہتی ہے کہ اب پاکستان کی قسمت کے فیصلے واشنگٹن اور امریکہ کی بجائے اسلام آباد میں ہوں۔ عوام امریکہ اور امریکی غلاموں سے مکمل طور پر بیزار ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں آزادی اظہار کو جرم قرار دے کر بے گناہ شہریوں کا خون بہایا جا رہا ہے آل سعود نے ایک طرف دین اسلام کی تعلیمات اور شعائر اللہ کا مذاق اڑایا اور دوسری طرف اپنے ہی عوام پر جبر ظلم و تشدد کا بدترین راج قائم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے 13 سالہ سعودی شہری عبداللہ الحویطی کو سزائے موت ظلم و بربریت کی بدترین مثال ہے۔ حقوق انسانی کے عالمی ادارے سعودی عرب میں حقوق انسانی کی پامالیوں اور عوام پر جاری مظالم پر آواز بلند کریں۔ سعودی عرب میں سیاسی مخالفین کے خلاف پھانسی اور قید و بند کی سزاؤں میں اضافہ تشویشناک ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .