حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تاجکستان کے شہر دوشنبے میں امیر قطر تمیم بن احمد الثانی کی موجودگی میں وسطی ایشیا کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح کر دیا گیا۔
یہ مسجد جس کی تعمیر تقریباً 14 سال تک جاری رہی اور اس پر 100 ملین ڈالر لاگت آئی، اس میں 4 مینار ہیں جن کی اونچائی 74 میٹر ہے، دو چھوٹے مینار ہیں جن کی اونچائی 21 میٹر ہے، ایک بڑا گنبد جس کی اونچائی 43 میٹر ہے اور 17 چھوٹے گنبد شامل ہیں جس کی 35 میٹر کی اونچائی ہے۔