۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
شیعہ علماء کونسل سندھ کے وفد کی سیکریٹری داخلہ سندھ سے ملاقات

علامہ اسد اقبال زیدی نے اربعین حسینی کے موقع پر بلاجواز کاٹی جانے والی ایف آئی آر، فورتھ شیڈول، کراچی، بدین، نوشہرو فیروز، خیرپور سمیت صوبے کے اہم ترین معاملات پر بات چیت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے وفد کی صوبائی صدر حجۃ الاسلام علامہ سید اسد اقبال زیدی کی سربراہی میں سیکریٹری داخلہ سندھ قاضی شاہد پرویز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کے اہم مسائل پر گفتگو کی کئی۔

اس موقع پر صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر نے اربعین کے موقع پر بلاجواز کاٹی جانے والی ایف آئی آر، فورتھ شیڈول، کراچی، بدین، نوشہرو فیروز، خیرپور سمیت صوبے کے اہم ترین معاملات پر بات چیت کی۔

اس موقع پر سیکریٹری داخلہ نے معاملات کو حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے احکامات جاری کیے اور مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

سیکریٹری داخلہ سے ملاقات میں صوبائی سیکریٹری اطلاعات محترم علی نقوی، صوبائی اعزازی نائب صدر محترم زوالفقار حیدر، صوبائی مشیر مولانا غلام سرور شریعتی، صوبائی مشیر انجینئر افتخار مہدی، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ کامران حیدر عابدی، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری محترم آفتاب میرزا شامل تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .