۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آئی ایس او وفد کی علماء کرام سے ملاقاتیں

حوزہ / آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد نے مولانا ناظر تقوی، مولانا حسن ظفر نقوی،مولانا علی رضا رضوی،مولانا زکی باقری سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ماہ محرم الحرام کی مناسبت امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد کی ڈویژنل صدر محمد عابدی کی سربراہی میں شہر بھر میں علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس او رہنماؤں نے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری شیعہ علماء کونسل مولانا ناظر عباس تقوی،مولانا حسن ظفر نقوی، مولانا علی رضا رضوی، مولانا زکی باقری سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقاتیں کیں۔

ملاقات کے موقع پر ایام عزا میں کراچی بھر میں منعقد ہونے والی مجالس عزا،تعلیمی اداروں میں یوم حسین (ع) کا انعقاد، مرکزی جلوس کے دوران نماز اور خصوصا قومی مسائل کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس موقع پر علماء کرام نے آئی ایس او کی جانب سے سال بھر کی جانے والی تعلیمی کاوشوں کو سراہتے ہوئے آئی ایس او کے جوانوں کے ساتھ اپنے پورے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

قابلِ ذکر ہے کہ آئی ایس او وفد میں ڈویژن صدر محمد عابدی، نائب صدر مصطفی رئیسی، جنرل سیکریٹری ظفر حیدر،محمد حیدر نقوی اطلاعات سیکریٹری، انچارج برائے پروفیشنل ادارہ جات مزمل حسین،انچارج برائے محبین سلمان رضا شامل تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .