حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ماہ رمضان طلب مغفرت و حصول قرب الٰہی کا مہینہ ہے، ماہ رمضان میں قرآن شناسی کے حوالے سے شہر بھر کی مختلف مساجد میں دروس کا انعقاد کیا جاراہا ہے، نوجوانوں کے لیے دین شناسی کے عنوان سے رمضان کلاسز کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے، ان خیالات کا اظہار آئی ایس او کراچی ڈویژن کے نائب صدر مصطفیٰ رئیسی نے رمضان پروگرامات کے حوالے سے المصطفیٰ ہاوس میں منعقدہ کابینہ اجلاس میں کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مظلومین جہاں بلخصوص فلسطین، یمن و کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مرکزی القدس ریلی کا انعقاد 27 رمضان المبارک جمعتہ الوداع کے موقع پر کیا جائے گا، القدس ریلی نمائش تا تبت سینٹر شام 4 بجے نکالی جائے گی، جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔مرکزی ریلی کے اختتام پر مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان زاہد مہدی خطاب فرمائیں گے۔