۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
ماہ رمضان

حوزہ/ دعا و مناجات کی محافل کے انعقاد کا مقصد فلسفہ خود سازی کو درک کرنا ہے، اس لئے عشرہ قرآن و خود سازی کے حوالے سے حب دنیا، فلسفہ، آداب روزہ اور قرآن دستور حیات کے عنوانات پر دروس منعقد کئے جائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر حسن عارف نے لاہور میں خصوصی نشست میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان ماہ صیام کے پہلے عشرہ کو "عشرہ قرآن و خودسازی" کے نام سے منائے گی۔ اس سلسلہ میں یونٹس و ڈویژنز میں قرآن و روزہ کی اہمیت و فضیلت کے حوالے سے دروس کا انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماہ صیام ہمیں استقامت، اخوت و بھلائی کا درس دیتا ہے، ماہ رمضان المبارک میں اللہ تعالی کی رحمت عروج پر ہوتی ہے، روزہ صبر اور ہمدردی کا نام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں دعا و مناجات کی محافل کے انعقاد کا مقصد فلسفہ خود سازی کو درک کرنا ہے، اس لئے عشرہ قرآن و خود سازی کے حوالے سے حب دنیا، فلسفہ، آداب روزہ اور قرآن دستور حیات کے عنوانات پر دروس منعقد کئے جائیں گے۔

مرکزی نائب صدر حسن عارف نے بتایا کہ ماہ تزکیہ تفس کی مقدس سعادتوں سے مستفید ہوتے ہوئے یونٹس میں تربیتی ورکشاپ ہوگی۔ ورکشاپ میں علما کرام اخلاق، سیرت، احکام اور قرآنی موضوعات پر خصوصی دروس دیں گے۔

انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ جوق در جوق دروس میں شرکت کریں اور اپنے احباب کو بھی شرکت کی دعوت دیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .