۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت  الاسلام  مقصود  دومکی

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت امام مہدی ع سے عشق و محبت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اصلاح معاشرہ میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے حضرت کے ظہور کی زمینہ سازی کریں۔ اصلاح معاشرہ کے لئے علم و تقوی دو بنیادی ارکان ہیں کیونکہ تعلیم کتاب و حکمت اور تہذیب نفس بعثت انبیاء کا ھدف ہے ۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت امام مہدی ع سے عشق و محبت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اصلاح معاشرہ میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے حضرت کے ظہور کی زمینہ سازی کریں۔ اصلاح معاشرہ کے لئے علم و تقوی دو بنیادی ارکان ہیں کیونکہ تعلیم کتاب و حکمت اور تہذیب نفس بعثت انبیاء کا ھدف ہے ۔ 
انہوں نے کہا کہ عالمی استکبار اور استعمار نے انسانیت پر جو مظالم ڈھائے ہیں ان سے نجات حاصل کرنے کا وقت آگیا ہے۔ عالم انسانیت مل کر بشریت کے نجات دھندہ مسیحا کا انتظار کرے جو دنیا سے ظلم اور فساد کا خاتمہ کر دے گا جس کا وعدہ تورات زبور اور قرآن کریم میں کیا گیا وارث انبیاء حضرت امام مہدی ع کے عشاق آج پوری دنیا میں وقت کے ظالموں اور فرعونوں کے لئے خوف کی علامت بن چکے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ قتل و غارت اور قید و بند کی صعوبتیں عاشقان خدا کو راہ حق سے منحرف کرنے میں ناکام رہی ہیں عراق اور یمن کی سرزمین آج امریکہ اسرائیل اور ان کے غلاموں کی ذلت آمیز شکست کے مناظر پیش کر رہی ہے عراق کے عظیم مجاہد آیت اللہ سید محمد باقر الصدر اور ان کی  ہمشیرہ سیدہ آمنہ بنت الھدی اور  ہزاروں عراقی مجاہدین  کا پاکیزہ خون عراق کی ظالموں سے مکمل آزادی کا باعث ہوگا۔
انہوں نے دنیا بھر کے باضمیر انسانوں سے اپیل کی کہ وہ نائیجیریا کے مظلوم رہبر علامہ محمد ابراہیم زکزاکی کی جیل سے رہائی کے لیے آواز بلند کرے۔ ابراہیم زکزاکی حق گوئی کے جرم میں پابند سلاسل ہے ان کی رہائی کے لئے عالمی سطح پر آواز اٹھنی چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .