۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت‌الاسلام والمسلمین طباطبایی اشکذری نماینده ولی فقیه در سوریه
حقیقی انتظار کرنے والا معاشرہ عدل و انصاف کا احیاء چاہتا ہے

حوزہ / شام میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: حضرت حجت(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کا حقیقی منتظر معاشرہ ہی زندہ معاشرہ ہے۔ وہ حضرت مھدی(عج) کے ظہور کی راہ ہموار کرتا ہے اور معاشرے میں عدل و انصاف کو زندہ کرنا اس کا نصب العین ہوتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: ان ایام میں کہ جب کرونا وائرس نے سب کی زندگی کو متاثر کر رکھا ہے ضروری ہے کہ ثروت مند افراد فقراء کی مدد کریں۔

حجت الاسلام والمسلمین سید طباطبائی نے ایک ٹی وی چینل میں حضرت مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی ولادت کے پرمسرت ایام کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: آج لوگ حقیقی منجی عالم بشریت کے انتظار میں ہیں جو انہیں مشکلات اور سختیوں سے نجات دے۔

انہوں نے مزید کہا: حقیقی منتظر وہ ہے جو اس بات کو سمجھتا ہو کہ حضرت مہدی(عج)کی غیبت حکمت الہی ہے۔ اسے چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو حضرت(عج) کے ظہور کے لئے آمادہ کرے۔

انہوں نے کہا: حضرت مہدی(عج) کا منتظر معاشرہ ہی زندہ معاشرہ ہے۔ وہ حضرت(عج)کے ظہور کی راہ ہموار کرنے کے لئے کوشش کرتا ہے۔ ایسے معاشرے کا نصب العین عدل و انصاف کو زندہ کرنا ہوتا ہے۔

نمائندہ رہبرانقلاب اسلامی نے امام مہدی(عج) کے یوم ولادت کے موقع پر اس نکتے کو بیان کیا کہ امام زمانہ(عج) کی سب سے بڑی ذمہ داری ہی زمین کو عدل و انصاف سے پر کرنا ہے۔

شام میں نمائندہ ولی فقیہ نے آخر میں کہا: کرونا وائرس نے انسانوں کی زندگی پر انتہائی  منفی اثرات چھوڑے ہیں لیکن حقیقی انتظار کرنے والوں کے دل دردمندوں کے ساتھ ہیں۔ ان حالات میں ثروت مند افراد اور مخیر حضرات کو چاہئے کہ وہ فقراء و مساکین  کا ہاتھ پکڑیں اور ان کی مدد کریں بالخصوص ان ایام میں کہ جب لوگ ان کی مدد کے محتاج ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .