۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ مقصودڈومکی

حوزہ/ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت امام مہدی ع پر عقیدہ تمام مسلمانوں کے درمیان مسلمہ حقیقت ہے اسی لئے اھل سنت کے محدثین اور اکابر علماء کرام نے اپنی کتب حدیث میں حضرت امام مہدی ع کے لئے الگ باب قائم کئے اور باقاعدہ مستقل کتب تحریر کیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت امام مہدی ع پر عقیدہ تمام مسلمانوں کے درمیان مسلمہ حقیقت ہے اسی لئے اھل سنت کے محدثین اور اکابر علماء کرام نے اپنی کتب حدیث میں حضرت امام مہدی ع کے لئے الگ باب قائم کئے اور باقاعدہ مستقل کتب تحریر کیں۔ اھل سنت کے علماء علم کلام و علم عقائد نے امام مہدی ع پر ایمان کو اھل سنت کے مسلمہ عقائد میں بیان کیا ہے۔

انہوں نےکہا کہ امام مہدی ع ہمارے زمانے کے امام خلیفہ اللہ اور حجت خدا ہیں ہم ان کی بیعت کرکے آپ کی اطاعت اور آپ کی نصرت کا عہد کرتے ہیں۔
  انہوں نےکہا کہ عالمی وبا اور بدلتے عالمی حالات کسی بڑے حادثے کی خبر دے رہے ہیں اور عالم انسانیت اب کسی مسیحا کی منتظر ہے جو انسانیت کے لا علاج درد کی دوا کرے۔ لہذا ہمیں مل کر حضرت امام زمانہ ع کے ظہور میں تعجیل کی دعا کرنی چاہیے اور آپ کے ظہور کی زمینہ سازی کرنی چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .