۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
حجت الاسلام مھدی طائب

حوزہ/حوزہ علمیہ قم کے مشہور و معروف استاد نے کہا: امریکہ اور اسرائیل، امام کے ظہور میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم کے مشہور و معروف استاد حجت الاسلام مھدی طائب سے کرونا وائرس اور امام زمانہ (عج) کے ظہور کے عنوان سے کئے گئے ایک سوال کا جواب مختلف پہلو سے بیان کیا ۔

انہوں نے کئے سوال میں کہ کیا کورونا وائرس کی داستان کا آخری زمانے کے واقعات سے کوئی تعلق ہے؟ بیان کیا کہ میں اپنے تمام مخاطبین سے عرض کرنا چاہوں گا کہ ہمیں اپنی شرعی تکلیف پر عمل کرنا ہے۔ امام خمینی نے فرمایا:  ہماری ذمہ داری ہے کہ ظہور کے لیے زمینہ فراہم کریں۔ 

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : میں ہمیشہ یہی کہتا ہوں کہ جب تک زمینہ ظہور کے لیے فراہم نہیں ہو گا، خطہ (مشرق وسطی) پرامن نہیں ہوگا ۔ امام زمانہ عجل ا۔۔۔ سے ظہور کا تقاضہ کرنا غیرمعقول چیز ہے۔

حوزہ علمیہ کے مشہور استاد نے بیان کیا : ظہور کے تقاضے کا لازمہ یہ ہے کہ ہم نے تمام شرائط مہیا کی ہوں اور سب تیاریاں مکمل کر رکھی ہوں تا کہ امام تشریف لائیں ۔

انہوں نے بیان کیا : خطے کے پرامن ہونے کا مطلب یہ ہے کہ خطے پر جن اجنبی طاقتوں کا تسلط ہے ان سے خطے کو واپس لیا جائے۔  اس جد و جہد کو امام خمینی (رہ) نے شروع کیا اور آپ نے یہ واضح کیا کہ امریکہ اور اسرائیل ہیں جو امام کے ظہور میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

مھدی طائب نے بیان کیا : ان دشمنوں کے خلاف جد و جہد امام نے شروع کی اور چالیس سال سے اسلامی جمہوریہ ایران اس جد و جہد کو جاری رکھے ہوئے ہے اور آج ہم دیکھ رہے کہ دشمن میدان جنگ میں اس قدر شکست سے دوچار ہو چکا ہے کہ اب اس طرح کے وائرس پیدا کر کے دنیا کی دوتہائی آبادی کو نابود کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ دشمن کس قدر کمزور اور ناتوان ہو چکا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .