۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
1

حوزہ/ ناجائز صہیونی حکومت کے خلاف لوگوں میں نفرت بڑھتی جا رہی ہے، جو لوگ کل تک کسی نہ کسی صورت اس حکومت کی حمایت کر رہے تھے، اب اس کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردانہ کارروائیوں کی مذمت کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دہشت گرد اسرائیلی حکومت جس طرح غزہ پر مسلسل وحشیانہ حملے کر رہی ہے اور بچوں، خواتین اور شہریوں کا قتل عام کر رہی ہے، اس سے پوری دنیا میں اس ناجائز حکومت کے خلاف نفرت بڑھتی جا رہی ہے، جو لوگ کل تک کسی نہ کسی صورت اس حکومت کی حمایت کر رہے تھے، اب اس کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردانہ کارروائیوں کی مذمت کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

دہشت گردی کے لیے اپنی صفر رواداری کا اعادہ کرتے ہوئے، ہندوستان نے منگل کے روز کہا کہ حماس-اسرائیل تنازعہ میں پھنسے شہریوں کی بڑے پیمانے پر ہلاکتیں بالکل ناقابل قبول ہیں۔ ہندوستان نے اس کے حل کے لیے بیٹھ کر گفتگو اور سفارت کاری پر زور دیا۔

اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل نمائندہ اور سماجی ترقی پر اقوام متحدہ کے کمیشن کی چیئرپرسن روچیرا کمبوج نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کہا کہ: دہشت گردی اور عام شہریوں کو یرغمال بنانے کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ "دہشت گردی کے تئیں ہندوستان کا نقطہ نظر زیرو ٹالرنس ہے۔

روچیرا کمبوج نے کہا: ہم ان لوگوں کے لئے فکر مند ہیں جن لوگوں کو یرغمال بنایا گیا ہے اور جو ان حملوں میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں، ہم بغیر کسی جرم کے گرفتار کیے گئے تمام افراد کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ بیانات کمبوج نے منگل کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں دیا، دیگر نمائندوں کے برعکس وہ اپنے خطاب کے لیے اسٹیج پر نہیں آئیں بلکہ انہوں نے ہندوستان کی نشست سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .