۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ ایران کے نمائندہ برائے ہندوستان حجۃ الاسلام شاکری کی حیدرآباد آمد

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین آقائی علی حیدر فرشتہ نے آقائی شاکری کی خدمت میں کافی موضوعات پر کارآمد تجاویز پیش کیں جنہیں موصوف نے سنجیدگی سے لیا ہے اورا نہیں عملی جامہ پہنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یہ امر باعث بہجت و انبساط ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس وقت تعلیم و تعلم کے میدان میں عالمی پیمانہ پر جو خدمات انجام دے رہا ہے وہ لائق تحسین و آفرین ہیں ۔ اسی موضوع پر تبادلہ خیال کی غرض سے بتاریخ 25 ڈسمبر 2021 کو جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ ایران کے نمائندمحترم برائے ہندوستان حجۃ الاسلام آقائی شاکری حیدرآباد دکن تشریف لائے اور حجۃ الاسلام والمسلمین آقائی علی حیدر فرشتہ مدیر و پرنسپل حوزۃ الامام القائم ؑ، حیدرآباد کے رہائش گاہ پر تشریف لائے ۔ اس دوران تعلیم و تعلم کے حوالہ سے متعدد امور پر تبادلہ خیالات ہوئے ۔

ہندوستان میں طلاب علم دین اور طلاب دانشگاہی کی جو قم میں ضرورت ہے اس پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور حوزہ کی تعلیم میں دو قسم کے طلاب تیار کئے جائیں ۔ ایک مدرس اور دوسرے مبلغ۔ مدرس ایسے تیار ہوں جو ہندوستان میں مرجع بن سکیں اور مبلغ ایسے ہوں کہ ادیان و مذاہب عالم پر ہمہ جہت نظر رکھتے ہوں ۔

حجۃ الاسلام والمسلمین آقائی علی حیدر فرشتہ نے آقائی شاکری کی خدمت میں کافی موضوعات پر کارآمد تجاویز پیش کیں جنہیں موصوف نے سنجیدگی سے لیا ہے اورا نہیں عملی جامہ پہنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ۔

جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ ایران کے نمائندہ برائے ہندوستان حجۃ الاسلام شاکری کی حیدرآباد آمد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .