حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بہترین خطیب اور ذاکر اہلبیت عالیجناب مولانا سید قمر غازی زیدی کے شفا یابی کیلئے مسلسل چند روز سے دعائیں ہو رہی تھی لیکن آخر مصلحت الہی یہ قرار پائی کہ انہیں حیات فانی کو چھوڑ کر دیار بقا کے سفر پر جانا ہے۔
موصوف کا تعلق مظفر نگر اترپردیش سے تھا کچھ وقت سے آپ کا مقامی ہسپتال میں کرونا کے سب علاج جاری تھا۔مولانا موصوف ملک و بیرون ملک کے ایک معروف و مقبول مبلغ و مقرر اور بہترین اخلاق و کردار کے مالک تھے۔دین کے لیے آپ کی بہت ساری علمی خدمات بھی ہیں جن کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
ہم حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے اس مصیبت پر حوزات علمیہ ہندوستان اور مرحوم کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور بارگاہ الہی میں دعا کرتے ہیں کہ کریم پروردگار بحق معصومین علیہم السلام مرحوم کے درجات بلند کرے اور اپنی رحمت خاص میں جگہ عنایت فرمائے۔آمین