۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا سید قمر غازی

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید قمر غازی مرحوم کا انتقال ایک ایسا قومی خسارہ ہے جسکی بھرپائی ممکن نہیں ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان کے معروف و برجستہ عالم دین مولانا سید محمد ذکی حسن،ایڈیٹر جعفری آبزرور، ممبئی نے مولانا قمر غازی مرحوم کی رحلت جانسوز پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دور قحط الرجال میں علم و عمل اور اخلاق و کردار کے پیکر  عالم دین کا چلا جانا بہت ہی افسوس ناک اور غمناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ حجت الاسلام والمسلمین مولاناسید قمر غازی صاحب کا انتقال ایک ایسا قومی خسارہ ہے جسکی بھرپائی ممکن نہیں ہے ۔

مزید اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ حقیر کا قم مقدسہ میں عرصہ دراز تک ساتھ رہا اور ہندوستان آنے کے بعد بھی مسلسل رابطہ رہا ۔ ممبئی شہر سے متعلق کسی بھی خبر کو سن کر اس سے متعلق تفصیل دریافت کرنا اور حقیر سے حقیقت معلوم کرنے کے بعد نظریہ قائم کرنا ، یہ سب یاد آتا ہے تو دل مضمحل ہونے لگتا ہے اور بے ساختہ

مولانا کے علو درجات اور مغفرت کے لئے ہاتھ بلند ہو جاتے ہیں ۔ آج برادر عزیز و ارجمند مولانا قمر غازی صاحب کو مرحوم لکھتے ہوئے قلم کانپ رہا ہے ۔ 

آپ کی تبلیغی خدمات اور قلمی کاوشیں ہمیشہ یاد کی جائیں گی ۔ خطابت میں آپ کا منفرد علمی و تحقیقی انداز بھلایا نہیں جا سکتا۔ رب کریم سے دعا ہے کہ مرحوم کے درجات کو عالی فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے ۔آمین ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .