۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
بزم ادب آئی کے ایم ٹی کرگل کا تعزیتی پیغام

حوزہ/ مرحوم  نے اپنی ادبی زندگی میں چار مختلف زبانوں میں بڑی کامیابی کے ساتھ  مختلف موضوعات پرشعر و شاعری کی ہے۔ مرحوم خطہ پُرگ کے لوگوں کے ساتھ والہانہ محبت رکھتے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سکریٹری بزم ادب آئی کے ایم ٹی کرگل لداخ نے کہا کہ خطہ بلتستان کے مشہور عالم و شاعر  شیخ غلام حسین سحر کے سانحہ  ارتحال کی خبر سن کر پُرگ کے تمام ادیب و شاعر اور ادب نواز و ادب دوست عوام مغموم ہیں۔ اُن کی رحلت کے ساتھ یہ خطہ ایک نہایت ہی عظیم شاعر و ادیب اور عالم باعمل سے محروم ہو گیا ہے۔ مرحوم  نے اپنی ادبی زندگی میں چار مختلف زبانوں میں بڑی کامیابی کے ساتھ  مختلف موضوعات پرشعر و شاعری کی ہے۔ مرحوم خطہ پُرگ کے لوگوں کے ساتھ والہانہ محبت رکھتے تھے۔

اُن کی رحلت کی خبر کے ساتھ ہی ضلع کرگل کی فضائیں بھی مغموم ہو گئیں۔  اُن کی رحلت کی خبر موصول ہونے پر بزم ادب آئی کے ایم ٹی کرگل نے فضا ئے مجازی کے ذریعے ایک تعزیتی جلسے کا اہتمام کیا۔جس میں ضلع کے سرکردہ ادیب اور شاعروں نے شرکت کی۔جلسے میں شریک شعراء نے مرحوم شیخ سحر کو بہترین الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔اور ان کے لواحقین کو تعزیت و تسلیت پیش کی۔

اس موقعہ پر بزم ادب آئی کے ایم ٹی کرگل کے وائس چیئرمین حاجی محمد علی نوشین نے شیخ سحر کی رحلت کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کرگلی قوم اور خاص طور سے بزم ادب آئی کے ایم ٹی کی جانب سے خطہ بلتستان کے ادب نواز قوم کو تعزیت پیش کی۔ اس تعزیتی جلسے کی صدارت معروف بلتی شاعر محمد علی عاشور نے کی۔اپنے صدارتی کلمات میں اُنہوں نے شیخ سحر کی زندگی اور ادبی خدمات کا اجمالی خاکہ پیش کیا۔ 

جن دیگر اُدبا نے اس تعزیتی جلسے میں شرکت کی اُن میں اکبر علی خان شاہین، محمد علی بابا، نثار حسین نثار، حاجی محمد حسین پشکم پا،مختار زاہد بڈگامی اور ناصر الدین خفی شامل تھے۔

معروف پریگی ادیب محمد عیسیٰ صابری نے اس جلسے کی نظامت کے فرائض انجام دیے۔آخر پر مرحوم کے حق میں اجتماعی فاتحہ خوانی کے ساتھ یہ جلسہ اختتام کو پہنچا۔
           
نمونہ کلام شیخ سحر

                "لے نئ موت"

لے نئ موت ناشی وخلہ کھیانگ ژالوک اونگمی ستہ بینگ دوک ہے
سمستن لہ نا دوکنہ  نئ فروپا کھیانگ بانگ تھہ بینگ دوک ہے۔

شی وخلہ زوسنہ ہرژھپکھوری چی یوگر اونگسے نا شرگوسی ۔!!!
سنینگنو جوکھ فلا کھیانگ ہرژھپکھوری ژھخفی ژھربینگ دوک ہے۔!!!

رگو لہ نیان نہ شی وخلہ نا وضو بیا سونگ نرے ہرکھئیے کھا
فچوسے  چھوسترین، نا سترونگ سے وضو بے یا ہرکہ بینگ دوک ہے

تھونے ڈاکٹر چی شے وخ لہ سوا تنگس نارے ستروق یقپہ
لے نئی موت سمن نا کھیانگ گڑیمسے سوا تانگمی کھبینگ دوک ہے۔

سحر سونگنا ری سر لہ بیالہ گیودمید شیو پژے گیوقسے
لےنئ موت کھیانگ شلونئ کنگ کھلہ کھیونگمی ربابینگ دوک ہے۔

سکریٹری
بزم ادب آئی کے ایم ٹی
کرگل لداخ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .