۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
مولانا ثنا عباس اور حجت الاسلام قمر غازی

حوزہ/ حال ہی میں قوم و ملت کے مخلص و خدمت گزار حجت الاسلام والمسلمین مولانا ثنا عباس اور حجت الاسلام والمسلمین مولانا قمر غازی رح  دار فانی سے دار ابدی کی طرف رحلت کر جانے کے سبب ان کے فیض سے مومنین محروم ہو گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین مولانا ثنا عباس اور حجت الاسلام والمسلمین مولانا قمر غازی رح کی رحلت پر مدرسہ علمیہ الامام القائم (عج) قم ایران کی جانب سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے جسکا مکمل متن اس طرح ہے:

انا للہ و انا الیہ راجعون 

اگرچہ موت ایک ایسی حقیقت ہے جس کی آغوش میں ایک دن ہر ایک کو ہمیشہ کے لئے سو جانا ہے ، مگر کچھ حضرات خاص کر بعض علماء ایسے ہوتے ہیں جو انسانی معاشرہ کی فلاح و کامیابی کے لئے اپنی پوری زندگی وقف کئے رہتے ہیں ، لہذا ان کا دنیا سے چلے جانا بڑا نقصان دہ اور غمزدہ ہوتا ہے ، حال ہی میں قوم و ملت کے مخلص و خدمت گزار حجت الاسلام والمسلمین مولانا ثنا عباس اور حجت الاسلام والمسلمین مولانا قمر غازی رح  دار فانی سے دار ابدی کی طرف رحلت کر گئے اور ان کے فیض سے مومنین محروم ہو گئے ، بڑا افسوس اور دل بہت  رنجیدہ ہے ، دعا گو ہیں کہ خدا ان پر اپنا خاص فضل و کرم فرمائے اور انہیں صالحین و صدیقین میں قرار دے اور ان کے عزیز و اقارب کو صبر و تحمل عطا فرمائے ۔

شریک غم : مدرسہ علمیہ الامام القائم (عج) قم ، ایران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .