۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
اتر پردیش کے مدارس

حوزہ/ اترپردیش حکومت نے دیگر تعلیمی بورڈوں کی طرح مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے تحت چلنے والے مدارس میں آن لائن تعلیم شروع کرانے کی منظوری دے دی ہے اور اب جلد ہی جماعت ایک تا آٹھ، جماعت 9 تا 12 تک اور کامل، فاضل کی جماعتوں میں آن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو/ اترپردیش حکومت نے دیگر تعلیمی بورڈوں کی طرح مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے تحت چلنے والے مدارس میں آن لائن تعلیم شروع کرانے کی منظوری دے دی ہے اور اب جلد ہی جماعت ایک تا آٹھ، جماعت 9 تا 12 تک اور کامل، فاضل کی جماعتوں میں آن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع ہوگا۔

ریاست کے اقلیتی امور ،وقف اور حج،شہر اڑان و سیاسی پنشن کے وزیر نند گوپال گپتا نندی نے آج یہاں بتایا کہ جب تک مدارس میں آف لائن تعلیم کا سلسلہ شروع نہیں ہوتا تب تک مستقل آن لائن تدریس کی اجازت ہوگی۔اس کے لئے مدرسہ ایجوکیشن بورڈ سے منظور سبھی مدارس کو اجازت دے دی گئی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .