۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
انجمن عابدیہ نوگانواں سادات

حوزہ/انجمن عابدیہ نوگانواں سادات کی جانب سے مبلغ ایک لاکھ روپیہ/100000 ضرورت مندوں پر صرف کیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس وقت قوم کرونا جیسی وبا سے گھر میں مقید ھو کر رہ گئی ھے سارے کاروبار بند در آمد بند کرونا کا مقابلہ گھر میں رہ کر احتیاط برتکر کیا جا سکتا ہے، لیکن اس بھوک کا مقابلہ کس طرح سے کیا جاۓ نہ گھر میں پیسہ ہے اور نہ ہی راشن۔

اس حالت غربت کا احساس کرتے ہوئے انجمن عابدیہ رجسٹرڈ نوگانواں سادات ضلع امروہہ، یو پی نے خصوصی میٹینگ کی اور ملک میں کرونا وائرس کی جان لیوا بیماری کے سبب پر، آشوب حالات کے پیش نظر ضرورت مند حضرات کی امداد کے ذیل میں متفقہ طور پر یہ طے پایا کہ انجمن عابدیہ رجسٹرڈ کی مد محفوظ میں سے مبلغ ایک لاکھ روپیہ -/100000 ضرورت کے مطابق زیر نگرانی عالی جناب مولانا سید مسرور عباس عابدی سرپرست اعلی انجمن عابدیہ رجسٹرڈ و امام جمعہ والجماعت شیعہ اثنا عشری نوگانواں سادات ضلع امروہہ یو پی صرف کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس کاروائی کی اطلاع بذریعہ موبائل جناب معجز حسین و صابر امام کو دی گئی اور ان سے اجازت حاصل کی گئی۔

خیال رہے کہ امام جمعہ نوگانواں سادات مولانا سید مسرور عباس عابدی قمی نے ایک بیانیہ جاری کیا تھا جسمیں ان ایام میں اپنی صحت و سلامتی کا خاص خیال رکھنے اور حکومت کے معین کردہ قوانین پر عمل کرنے کی تاکید کی ساتھ ہی اپنے پڑوس کے ضرورت مند مومنین کا خیال رکھنے کی گذارش کی تھی۔ جس پر انجمن عابدیہ نوگانواں سادات نے لبیک کہا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .