۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
News ID: 377101
7 فروری 2022 - 14:27
شجرہ پھندیڑی سادات کا رسم اجراء

حوزہ/ انٹر نیشل نور مائکروفلم سینٹر(نئی دہلی) نے قدیمی شجروں کی مدد سے زیدی سادات پھندیڑی ضلع امروہہ کا شجرہ مکمل کردیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مومنین کرام کو یہ خوشخبری دیتے ہوئے نہایت دلی مسرت ہو رہی ہے کہ انٹر نیشل نور مائکروفلم سینٹر(نئی دہلی) نے قدیمی شجروں کی مدد سے زیدی سادات پھندیڑی ضلع امروہہ کا شجرہ مکمل کردیا ہے۔

اس شجرہ کا رسم اجراء ان شاء اللہ 10 فروری 2022ء بروز جمعرات بوقت 1بجے بعد از ظہر، پھندیڑی سادات کی کربلا میں سفیر جمہوری اسلامی ایران جناب ڈاکٹر علی چگینی اور دیگر مسئولین و علماء اعلام کی زیر نگرانی انجام پائے گی۔

اس موقع پر مومنین پھندیڑی سادات ضلع امروہہ نے مومنین سے گزارش کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوکر اس بزم کو اپنے وجود ذی الجود سے رونق بخشیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .