۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مولانا محمد علی محمدی

حوزہ/جامعہ نورالھدی گوونڈی ممبئی کے بانی و مدیر سرکار سلمان ہند حجت الاسلام و المسلمین الحاج محمد علی محمدی طاب ثراہ بانی و مدیر جامعہ نورالھدی گوونڈی ممبئی کا انتقال ہو گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ نورالھدی گوونڈی ممبئی کے بانی و مدیر سرکار سلمان ہند حجت الاسلام و المسلمین مولانا الحاج محمد علی محمدی طاب ثراہ بانی و مدیر جامعہ نورالھدی گوونڈی ممبئی کا انتقال ہو گیا۔

حجت الاسلام والمسلمین الحاج مولانا محمد علی محمدی طاب ثراہ کا آبائی وطن ولیدپور مئو ہے۔ ولیدپور کے ایک مرد مومن جناب غلام رسول مرحوم کے ذریعہ نور اسلام و ایمان سے سرفراز ہوئے، ابتدای تعلیم و تربیت سے مولانا فیاض حسین ولیدپوری طاب ثراہ نے آراستہ فرما کر آپ کی بانئ تنظیم المکاتب خطیب اعظم مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ سے ملاقات اور ان سے آشنا کرایا۔ خطیب اعظم طاب ثراہ آپ کو ولید پور سے لکھنو لائے اور جامعہ ناظمیہ میں داخلہ کرایا۔ آپ نے جامعہ ناظمیہ میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ لکھنو یونیورسٹی میں عصری تعلیم بھی حاصل کی، اس کے بعد اعلی تعلیم کیلئے حوزہ علمیہ نجف اشرف تشریف لے گئے۔ عراق کی ظالم حکومت نے جب حوزہ علمیہ نجف اشرف سے طلاب کو باہر کیا تو آپ نجف سے قم مقدس تشریف لے آئے۔
حوزہ علمیہ قم مقدس سے وطن واپسی پر ممبئی شہر میں سکونت اختیار کی۔ اور شیعہ جامع مسجد گوونڈی میں ایک عرصہ تک امام جمعہ و جماعت کے فرائض انجام دیتےرہے۔ لوٹس کالونی گوونڈی ممبئی میں جامعہ نورالھدی کے نام سے ایک مدرسہ قائم فرمایا جسکے ذریعہ ہزارو تشنگان علم کو سیراب کرتے رہے جسکا سلسلہ آج تک جاری و ساری ہے. 
اسی طرح آپ نے اپنے وطن ولیدپور کی جامع مسجد کی تعمیر جدید فرمائی۔
آپ خطیب اعظم مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کو اپنا محسن مانتے اور ہمیشہ انکا ذکر خیر کرتے تھے۔ آپ کے احباب میں حجت الاسلام والمسلمین عالیجناب مولانا مجتبی علی خاں ادیب الھندی طاب ثراہ، ادیب عصر مولانا سید علی اختر رضوی شعور گوپالپوری طاب ثراہ، عالیجناب مولانا پاروی صاحب قبلہ، حجت الاسلام والمسلمین عالیجناب مولانا سید احمد علی عابدی صاحب قبلہ اور حجت الاسلام والمسلمین عالیجناب مولانا سید شمیم عالم صاحب طاب ثراہ کے اسماء گرامی قابل ذکر ہیں۔
یوم شھادت حضرت امیرالمومنین امام علی علیہ السلام 21 رمضان المبارک 1441 ھجری مطابق 15 مئی 2020 کو ممبئی میں رحلت فرمائی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .