جمعرات 24 ستمبر 2020 - 23:26
سعودی عرب کی غداری آج مسلمانوں کے سامنے نمایاں ہوگئی ہے

حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیاسی ناکامیوں نے سعودی عرب کو ہذيان گوئی پر مجبور کردیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیاسی ناکامیوں نے سعودی عرب کو ہذيان گوئی پر مجبور کردیا ہے۔یہ بات سعید خطیب زادہ نے آج بروز جمعرات سعودی بادشاہ کے حالیہ ہرزہ سرائیوں پر ایرانی محکمہ خارجہ کے ردعمل پر کہی۔

 انہون نے کہا کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں شکست اور سیاسی ناکامیوں نے سعودی عرب کو ہذيان گوئی پر مجبور کردیا ہے۔

 ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب کے امریکہ اور اسرائيل نواز بادشاہ کے ایران کے خلاف الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب تکفیری دہشت گرد گروہوں کا اصلی مرکز ہے جہاں سے دہشت گردوں کو ہر قسم کی جنگی اور مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ سعودی عرب امریکہ کے ساتھ مل کر ایران پر زيادہ سے زیادہ اقتصادی دباؤ ڈالنے کی مذموم اور ناکام پالیسی پر گامزن ہے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ سعودی عرب آج بڑے اسرائیل کی تشکیل کے سلسلے میں اربوں ڈالر خرچ کررہا ہے سعودی عرب کی غداری آج مسلمانوں کے سامنے نمایاں ہوگئی ہے۔ سعودی عرب کی اسلامی ممالک میں حیثیت بالکل ختم ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سعودی عرب کو اندرونی سطح پر بھی اقتدار کی جنگ کا سامنا ہے۔  سعودی عرب نے امارات، بحرین اور اسرائیل کے درمیان سازشی معاہدوں میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور اب خود بھی اسرائیل کے ساتھ آشکارا طور پرسفارتی تعلقات قائم کرنے کی صف میں کھڑا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن پر مسلط کردہ جنگ میں بچوں اور عام شہریوں کا قتل عام کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ سعودی عرب خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں امریکہ اور اسرائیل کو تعاون فراہم کررہا ہے اور ایران نے خطے میں سعودی عرب کی معاندانہ پالیسیوں کے بارے میں عالمی برادری کو آگاہ کیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .