۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مولانا عبدالحق ہاشمی

حوزہ/ امیر جماعت اسلامی بلوچستان نے کہا کہ فلسطین انبیائے کرام کی سرزمین اور بیت المقدس مسلمانوں کا پہلا قبلہ ہے۔ پوری دنیا کے مسلمانوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ مسجد اقصی اور بیت المقدس کی جدوجہد آزادی کا ساتھ دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے فلسطین کانفرنس کے سلسلے میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صوبائی صدر و امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ غاصب اسرائیل کا مسجد اقصی اور سرزمین فلسطین پر غاصبانہ قبضہ اور فلسطینی عوام پر مظالم ناقابل برداشت ہیں۔ امت مسلمہ قبلہ اول کی غاصبوں سے آزادی کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ فلسطین اور قبلہ اول سے غداری کے مرتکب مسلم حکمران خائن ہیں امت مسلمہ خائنوں کا احتساب کرے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ فلسطین انبیائے کرام کی سرزمین اور بیت المقدس مسلمانوں کا پہلا قبلہ ہے۔ پوری دنیا کے مسلمانوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ مسجد اقصی اور بیت المقدس کی جدوجہد آزادی کا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض مسلمان و عرب ممالک کی جانب سے غاصب اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے امت مسلمہ اور ان ممالک کے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔انہوں نے فلسطین فاونڈیشن بلوچستان کی جانب سے فلسطین کانفرنس کے انعقاد کو خوش آیند قرار دیا۔اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن بلوچستان کے صدر جمیل احمد کرد بھی موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .