۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ بلوچستان کے عوام اور سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ فلسطینی عوام پر جاری مظالم کی حمایت کی ہے۔ بلوچستان کے عوام کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں تحریک آزادی فلسطین کی راہ میں شہداء دیئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کوئٹہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ فلسطین فاونڈیشن بلوچستان کے زیر اہتمام 17 اپریل کو کوئٹہ میں منعقد ہونے والی سالانہ فلسطین کانفرنس میں بلوچستان کے سیاسی اور مذہبی رہنما شریک ہو کر مظلوم فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کریں گے اور قبلہ اول مسجد اقصی اور بیت المقدس پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کی مذمت کریں گے۔

علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی کی حمایت ہر باضمیر انسان کا فرض ہے کیونکہ اسرائیل نے ایک مظلوم قوم کے وطن پر غاصبانہ قبضہ کیا ہے۔ پاکستان کے عوام نے ہمیشہ فلسطین کی تحریک آزادی کی حمایت کی ہے۔

بلوچستان کے عوام اور سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ فلسطینی عوام پر جاری مظالم کی حمایت کی ہے۔ بلوچستان کے عوام کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں تحریک آزادی فلسطین کی راہ میں شہداء دیئے ہیں۔ 3 ستمبر 2010 جمعہ الوداع یوم القدس کے موقع پر قبلہ اول کی آزادی کے لئے جلوس کے موقع پر اسرائیلی ایجنٹ دھشت گردوں نے معصوم شہریوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا۔ شہدائے قدس و آزادی فلسطین کا مشن جاری رہے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .