۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
صہیونی درندوں نے درجنوں فلسطینی مزدوروں پر بس چڑھا دی، 1شہید متعدد زخمی

حوزہ/ فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ مغربی پٹی میں ایک اسرائیلی بس نے متعدد فلسطینی مزدوروں کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی نیوایجنسی صفا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے آج (بدھ کے روز) اطلاع دی ہے کہ ایک اسرائیلی بس نے مقبوضہ مغربی پٹی میں واقع شمالی بیت المقدس چوکی پر درجنوں فلسطینی مزدوروں کو کچل دیا،رپورٹ کے مطابق شمالی بیت المقدس کی چوکی کے قریب جب درجنوں فلسطینی مزدور کام پر جانے کے لئے جمع تھے تو اسرائیلی بس ان سے ٹکرا گئی ۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس واقعے میں زخمیوں اور شہدا کی تعداد ابھی تک معلوم نہیں ہے لیکن صیہونی ذرائع سے موصولہ اطلاعات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سات مزدور زخمی ہوئے تھےجبکہ مقامی فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ کم از کم ایک مزدور شہید ہوگیا ہے۔

روس ٹوڈے نے ایک فلسطینی نمائندے کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملے میں کم از کم ایک شخص شہید اور 15 دیگر زخمی ہوئے ہیں، رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ زخمیوں کو قدس کے هداسا عین کارم اور شعاری تصیدق  اسپتالوں میں لے جایا گیاہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .