۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
اسرائیل واعظ مسجدالاقصی را ممنوع الخروج کرد

حوزہ/ مسجد اقصیٰ کے خطیب نے فلسطینی نمازیوں کو بے دخل کرنے اور مسجد کو اپنے قبضے میں لینےکے اسرائیلی منصوبوں سے خبردار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسجد اقصیٰ کے خطیب عکرمہ صبری کا کہنا ہے کہ صہیونی حکومت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرائط کو غلط استعمال کرتے ہوئے فلسطینی نمازیوں سے مسجد کو خالی کرنا چاہتی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور عائد پابندیوں کی آڑ میں غاصب صیہونی اس مسجد کو اپنے کنٹرول میں لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یادرہے کہ گذشتہ روز صہیونی عسکریت پسندوں نے بیت المقدس کے پرانے حصے سےآنے والے فلسطینی نمازیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکا تھا۔

عکرمہ صبری نے کہا کہ صہیونی غاصبوں کے ان اقدامات کی وجہ سے گذشتہ جمعہ کو مسجد اقصی میں نمازیوں کی تعداد بہت کم ہوگئی تھی، انہوں نے عرب ممالک اور صیہونی حکومت کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے معاہدوں پر دستخط کرنے کے نتائج سے بھی خبردار کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .