۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
شیخ عکرمه صبری مفتی سابق قدس
مسجد الاقصیٰ کے خطیب کی ایک ہفتے کے لئے اس مسجد میں داخلے پر پابندی

حوزہ / غاصب صیہونی حکومت نے مسجد الاقصیٰ کے خطیب اور انجمن اسلامی قدس کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری پر ایک ہفتہ کے لئے اس مسجد میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے مسجد الاقصیٰ کے خطیب انجمن اسلامی قدس کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری کو ایک ہفتہ کے لئے اس مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔

شیخ عکرمہ صبری نے کہا: اسرائیلی حکومت نے انہیں وارننگ دی ہے کہ وہ رواں ماہ کی ۲۵ تاریخ تک مسجد الاقصیٰ میں داخل نہیں ہو سکتے ہیں۔ صیہونی حکومت نے مسجد الاقصیٰ کے خطیب پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے نماز جمعہ کے خطبوں میں اسرائیل کے خلاف گفتگو کی ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی طرف سے اب تک ۱۰مرتبہ شیخ عکرمہ صبری پر مسجد الاقصیٰ میں داخلے پر پابندی لگائی جا چکی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .