حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تنظیم توحید اسلامی لبنان نے ایک بیان میں عربی اور اسلامی امت کو یوم عید مقاومت اور جنوبی لبنان کی آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات کی طرف اشارہ کیاکہ لبنان نے ناکامیوں اور شکست کو خدا حافظ کہا ہے، فتوحات کا 21سال پہلے آغاز ہو گیا تھا اور آج فلسطین میں رونما ہونے والے واقعات اس بات کی واضح مثال اور دلیل ہیں۔
تنظیم توحید اسلامی نے مزید کہا کہ آج ہم یوم اللہ کی مناسبت سے جشن منا رہے ہیں،یہ دن ایک ایسا دن ہے جس میں خدا نے عالم کفر کو اس کے اتحادیوں اور نمائندوں سمیت ذلیل و رسوا کر دیا اور عالمی سطح پر آزادی پسندوں اور مستضعفین کو مکتب جہاد و مقاومت میں عزت و وقار بخشا۔