۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
آئی ایس او پاکستان کا ملک گیر“ فلسطین حمایت مہم“ چلانے کا اعلان

حوزہ/ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیرانتظام پریس کلب لاہور میں متحدہ طلبہ محاذ کے مرکزی رہنماؤں نے پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک گیر“ فلسطین حمایت مہم“ چلانے کا اعلان کردیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیرانتظام پریس کلب لاہور میں متحدہ طلبہ محاذ کے مرکزی رہنماؤں نے پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک گیر“ فلسطین حمایت مہم“ چلانے کا اعلان کردیا۔

مہم کے تحت 30جون کو لاہور میں آل پارٹیز طلبہ کانفرنس منعقد ہوگی جس میں ملک گیر طلبہ تنظیموں کے صدور شریک ہونگے جبکہ متحدہ طلبہ محاذ کا وفد مختلف ممالک کے سفیروں سے ملاقات کرے گا اور مسلم حکمرانوں کو خطوط لکھ کر مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی جائے گی۔

فلسطین حمایت مہم کے دوران چھوٹے بڑے شہروں سمیت ملک بھر میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور القدس ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .