۲۶ مهر ۱۴۰۰ |۱۱ ربیع‌الاول ۱۴۴۳ | Oct 18, 2021
عدنان الحصری عضو ارشد حماس

حوزہ/ قابض صہیونی فوجیوں نے تحریک اسلامی حماس کے سینئر رہنما عدنان حصری کو ان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قابض صہیونی فوجیوں نے تحریک اسلامی حماس کے سینئر رہنما عدنان حصری کو طولکرم ایریا میں ان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ، قابض صہیونی افواج نے عدنان حصری کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کو گرفتار اور تمام فیملی ممبران کے فون کو ضبط کر لیا ہے۔

عدنان حصری 12 سال سے زائد عرصہ تک اسرائیلی جیل میں تھے اور چند ماہ قبل آزاد ہوئے تھے۔

انہوں نے 2014ء میں، سینکڑوں دیگر فلسطینی قیدیوں کے ہمراہ ساتھ، مسلسل غیر قانونی اور مجرمانہ گرفتاریوں کے خلاف احتجاج میں 62 دن تک بھوک ہڑتال کی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
2 + 1 =