۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
سید صدر الدین قبانچی امام جمعه نجف اشرف

حوزہ/حجۃ الاسلام و المسلمین قبانچی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دنیا تشیع کی طرف بڑھتے رجحان کا مشاہدہ کر رہی ہے، دشمن یہ کہہ کر پروپیگنڈا کر رہے ہیں کہ شیعہ حکمرانی کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے اور یہ اس لئے کہا جاتا ہے کیونکہ شیعہ دنیا میں اصلاح اور تبدیلی کے پرچم کو بلند کئے ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، امام جمعہ نجف اشرف حجۃ الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی نے ماہ مبارک رمضان اور شہیدہ بنت الہدی صدر کے یوم شہادت کی مناسبت سے ، خواتین مبلغین کی ایک نشست سے خطاب کے دوران یہ بیان کرتے ہوئے کہ دنیا، تشیع کی طرف بڑھتے رجحان کا مشاہدہ کر رہی ہے، دین و مذہب کے دشمنوں کے خلاف جنگ میں مایوسی پھیلانے سے خبردار کیا۔

آج ہم تشیع کی طرف سے ایک عالمی رجحان کا مشاہدہ کر رہے ہیں 

حجۃ الاسلام و المسلمین قبانچی نے زور دے کر کہا کہ آج، ہم شیعہ کی طرف ایک عالمی رجحان کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور اس وجہ سے مصر،عالم تشیع سے مقابلہ کرنے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دینے پر مجبور ہو گیا ہے۔

امام جمعہ نجف اشرف نے بیان کیا کہ مذہب اور مرجعیت کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور یہ الزام لگایا جارہا ہے کہ ان کا کوئی کردار نہیں ہے ، مزید کہا کہ ان لوگوں کا مقصد تشیع کی طاقت مرجعیت کو کمزور کرنا ہے لیکن مرجعیت بروقت اہم اور کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں بیان کیا کہ دشمن یہ کہہ کر پروپیگنڈا کر رہے ہیں کہ شیعہ حکمرانی کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے اور یہ اس لئے کہا جاتا ہے کیونکہ شیعہ دنیا میں اصلاح اور تبدیلی کے پرچم کو بلند کئے ہوئے ہیں۔

خطیب نجف اشرف نے آخر میں،دشمنوں کی طرف سے تشیع کو کمزور اور ناتواں کرنے کیلئے پھیلائی جانے والی مایوسی سے خبردار کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .