۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
عبدالامیر مال الله

حوزہ/ بحرینی رژیم کی ایک عدالت نے شیعہ خطیب حسینی "شیخ عبدالامیر مال اللہ" کو تین ماہ کی قید کی سزا سنائی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی رژیم کی عدالت نے اپنے ایک حکم کے تحت شیعہ خطیب حسینی حجت الاسلام و المسلمین "شیخ عبدالامیر مال اللہ" کو محرم کے عشرے کے دوران کی جانے والی ایک تقریر کے سلسلے میں تین ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حجت الاسلام و المسلمین "مال اللہ" کو تقریباً ایک ماہ قبل محرم کے پہلے عشرے کے دوران بحرینی حکومت کی جانب سے کی جانے والی شہریوں کی گرفتاریوں اور طلبی کے دوران، جس میں درجنوں واعظین، علماء اور بزرگوں کو نشانہ بنایا گیا تھا، تفتیش کے لیے طلب کیا گیا اور پھر انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .