۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت الله سید محمد تقی مدرسی از علمای عراق

حوزہ/ عراقی ممتاز عالم دین آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے ان سے شریعت کے نقطہ نظر سے کورونا ویکسین کے بارے میں پوچھے گئے سوالوں کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ممتاز عراقی عالم دین آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے ان سے شریعت کے نقطہ نظر سے کورونا ویکسین کے بارے میں پوچھے گئے سوالوں کا جواب دیا ہے۔

سوال و جواب کا متن کچھ یوں ہے:

سلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!

سوال: 

کورونا ویکسین کے بارے میں جناب عالی کا شرعی نقطہ نظر کیا ہے؟ کیا ہمارا اس ویکسین کو حاصل کرنا ضروری ہے یا ہر شخص اس معاملے میں مختار ہے؟

جواب: 

بسم الله الرحمن الرحیم
اگر کورونا ویکسین کی عدم فراہمی شدید نقصان،جیسے کسی شخص یا کئی افراد کی موت کا سبب بنتی ہے،تو اس صورت میں،طبی ماہرین کی تائید شدہ ویکسین کا حصول، نقصانات اور بڑی تباہی سے بچنے  کے لئے واجب ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .