۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
سازمان بهداشت جهانی

حوزہ/عالمی ادارہ برائے صحت نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمیں اب تک روزہ رکھنے سے کسی کا کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے ـ

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی ادارہ برائے صحت نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر ایک پیغام میں روزہ رکھنے والوں کیلئے کچھ اہم سفارشات بیان کیں ہیں ـ

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے روزہ داروں سے جسمانی سرگرمی کے ساتھ درست غذائیت والے کھانوں اور کافی مقدار میں پانی پینے کی تاکید کرتے ہوئے چکنائی کھانوں،شیرینی جات اور سگریٹ نوشی سے پرہیز کرنے کی سفارش کی ہے۔

عالمی ادارہ برائے صحت نے کورونا وائرس کے پیش نظر روزہ داروں سے صحت کے پروٹوکول کی رعایت اور ضرورت پر زور دیتے ہوئے، ان ایام میں اپنے ہاتھوں کو دھونے اور ماسک استعمال کرنے کی تاکید کی ہے۔

اس کے علاوہ، ادارے نے زور دیا ہے کہ لوگ ضروری سماجی فاصلے کا خیال رکھیں، جبکہ کھانسی اور نزلے کے دوران ٹشو پیپر کے استعمال پر زور دیتے ہوئے مختلف بیماریوں کی علامت والے افراد سے بھیڑ میں اور ملاقات سمیت افطاری کے پروگراموں میں جانے سے منع کیا ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اپنے اس پیغام میں زور دے کر کہا کہ ہمیں اب تک روزہ رکھنے سے کسی کا کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

عالمی ادارہ برائے صحت نے یہ بھی اعلان کیا کہ صحت مند لوگ،موجودہ صورتحال میں روزہ رکھ سکتے ہیں اس حوالے سے کوئی ممانعت نہیں ہے۔

کورونا وائرس کے مریضوں اور اس بیماری کی بعض علامات کے حامل افراد بھی روزہ رکھنے یا نہیں رکھنے سے متعلق ڈاکٹر کے مشورے اور مذہبی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے فیصلہ کریں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے زور دیا ہے کہ اس سال، افطاری اور سحری کے اجتماعی پروگراموں کو ترجیحی بنیاد پر ورچوئل منعقد کیا جانا چاہئےاور اگر یہ تقریبات منعقد کی جائے تو یہ خیال رہے کہ شرکت کنندگان کی تعداد کم سے کم اور کھلی فضاء میں منعقد ہوں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .