۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
آیت الله عبد الامیر قبلان رئیس مجلس اعلای اسلامی شیعیان لبنان

حوزہ/لبنانی شیعہ اسلامی سپریم کونسل کے سربراہ آیت اللہ عبدالامیر قبلان نے حلول ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے مسلمانوں کو ہدیہ تبریک پیش کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی شیعہ اسلامی سپریم کونسل کے سربراہ آیت اللہ عبدالامیر قبلان نے حلول ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے مسلمانوں کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خدا نے اپنی مہمانی کی دعوت دی ہے تاکہ اہل تقوی اور مصلح انسانوں کی فہرست میں شامل ہوں اور جن چیزوں کا خدا نے حکم دیا ہے ان پر عمل درآمد کرنے کے ساتھ مخلصانہ خدا کی عبادت کرتے ہوئے اپنے طور و طریقے اور راستوں کو درست کریں۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ روزہ کے اہم اہداف میں سے ایک تقوی الہی اختیار کرنا ہے ، مزید کہا کہ تقویٰ الہی کا تقاضا یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کا خیال رکھیں ، یتیموں کی دیکھ بھال،صلہ رحمی کے فرائض سرانجام دیں اور غریب و نادار افراد تک امداد رسانی میں کوتاہی نہ کریں۔

آیت اللہ قبلان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ لبنان صہیونیوں اور امریکہ کے نشانے پر ہے ، زور دے کر کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کا مقصد لبنان کو اپنے ظالمانہ تسلط کے زیر سایہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا ہے ، امریکہ اور اسرائیل کا تسلط صرف لبنانی دولت و ثروت پر قبضہ کرنے اور مزاحمتی محور اور ملت لبنان کے درمیان تفرقہ انگریزی کی کوششوں تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ تسلسل سے جاری رہے گا۔

لبنانی شیعہ اسلامی سپریم کونسل کے سربراہ نے لبنانی سیاست دانوں سے اختلافات، دوغلی پالیسی اور کشیدگی سے باز رہنے اور ایک ایسی حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا جو ہر سطح پر قوم اور قومی وقار کی حفاظت کر سکتی ہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .