۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی امام جمعه نجف اشرف

حوزہ / حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے عراقی جوانوں کو دینی مدارس میں تعلیم حاصل کرنے کی دعوت دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے شہر نجف اشرف کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے عراقی جوانوں کو حوزہ علمیہ میں تعلیم حاصل کرنے کی دعوت دی ہے۔

انہوں نے نماز جمعہ کے خطبوں میں علماء کرام اور دینی مدارس کے خلاف بعثیوں کی کمپین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام کا معاشرہ میں بہت بڑا مقام ہے اور یہ کمپین ہمارے عزم و ارادہ کے پختگی کا باعث ہے کیونکہ خداوند متعال نے اپنے دین کے پھیلنے کا وعدہ کیا ہے۔

شہر نجف اشرف کے امام جمعہ نے عراقی پارلیمنٹ اور وزیراعظم کو خطاب کرتے ہوئے کہا: وہ صوبہ نجف کے اطراف میں موجود علاقہ میں اسلحہ کے ایک ڈپو پر امریکی ڈرونز کی بمباری کا نوٹس لیں۔

انہوں نے کہا: یہ اقدام امریکی افواج کی عراق سے واپسی کے متعلق اس معاہدہ کی خلاف ورزی ہے کہ جس پر عراقی اور امریکی حکام دستخط کر چکے ہیں۔

حجۃ الاسلام قبانچی نے کہا: امریکہ نے کبھی اپنے معاہدوں پر عمل نہیں کیا۔

انہوں نے عید غدیر کی مناسبت سے دنیائے اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: احادیث شیعہ اور اہلسنت میں امیر المومنین حضرت علی (علیہ السلام) کی فضیلت بیان کی گئی ہے اور رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہے :حضرت علی (علیہ السلام) سے محبت گناہوں کو اس طرح ختم کر دیتی ہے جس طرح آگ لکڑیوں کو کھا جاتی ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .