۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
سید صدر الدین قبانچی

حوزہ/ نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے مزاحمتی محاذ کی ۳۳ ویب سائیٹس کو بلاک کرنے کے امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا: یہ اقدام آزادیٔ بیان کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے ایک بیان میں مزاحمتی محاذ کی ۳۳ ویب سائیٹس کو بلاک کرنے کے امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا: یہ اقدام آزادیٔ بیان کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: امریکہ کو جنگی اور سیاسی محاذوں پر شکست ہوئی ہے اور اب اسے میڈیا کے محاذ پر بھی شکست کا سامنا ہے۔

انہوں نے ایران کے صدارتی انتخابات میں حجت الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی کی کامیابی پر ملت ایران کو مبارکباد پیش کرتےہوئے کہا: ان کی کامیابی سے یہ درس ملتا ہے کہ اگر اقوام صبر کا دامن اپنے ہاتھ سے جانے نہ دیں تو کامیابی ان ان کا مقدر ہوتی ہے۔

 حجت الاسلام و المسلمین قبانچی نے جوانوں کے چیلنجز سے مقابلہ کے لئے اسلام کے بتائے ہوئے اصولوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اگر جوان تقوا، شجاعت، خدا پر توکل، صداقت، مشورے، دعا و مناجات اور آخرت کے متعلق غور و فکر کریں تو وہ چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .