حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امام جمعہ نجف اشرف حجۃ الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی نے آیۃ اللہ سید صادق صدر(رح)کی برسی کے موقع پر جوانوں اور دانشور حضرات سے شہید کی گراں قدر تالیفات کا مطالعہ کرنے کی ہدایت کی۔
ظالم بعثی حکمران علماء سے خوفزدہ تھے
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آیۃ اللہ شہید صدر(رح)کی کتابین بہت ہی مفید ہیں،کہاکہ ظالم بعثی حکمران علماء سے خوفزدہ تھے لہذا ان کو شہید کردیا اور یہ بعثی حکومت کی سیاست تھی۔آیۃ اللہ شہید صدر (رح) کی شہادت بھی اسی غلط سیاست کا تسلسل تھی۔
عالمی طاقت اور جاگیردارانہ نظام کا دور ختم ہو گیا ہے
امام جمعہ نجف اشرف نے امریکہ اور روس کی نشست پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عالمی طاقت اور جاگیردارانہ نظام کا دور ختم ہو گیا ہے اور اب اقوام عالم کا زمانہ ہے،دنیائے اسلام کے رہنماؤں کو اپنے مفادات کے بجائے قوموں کے مفادات کی فکر کرنی چاہیے۔
کینیڈا کا حالیہ واقعہ اسلام دشمنی کامنہ بولتا ثبوت ہے
حجۃ الاسلام و المسلمین قبانچی نے کینیڈا میں مسلمانوں کو دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بنایا جانا اور حکومت کی طرف سے مجرموں کی عدم گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ اقدامات اسلام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
انہوں نے حشدالشعبی کے کمانڈر قاسم مصلح کی آزادی کے بارے میں کہا کہ قاسم مصلح کی گرفتاری،دشمن کی پشت پناہی میں غلط سیاست کی دلیل ہے لہذا عراق کو اس مسئلے سے دور رہنے کے ساتھ اپنے دشمنوں کے خلاف متحد ہونا چاہئے۔
امام جمعہ نجف اشرف نے عراقی حکومت سے حشدالشعبی کے ہزاروں افراد کہ جن کو حشدالشعبی سے لاتعلق قرار دیا گیا تھا،دوبارہ اس تحریک سے وابستہ کرنے کا مطالبہ کیا۔حکومت نے اس سلسلے میں فیصلہ کیا تھا لیکن اب تک اجراء کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔
داعشی خاندانوں کی سوریہ سے عراق کی طرف نقل مکانی کا مسئلہ اہم ہے لہذا بروقت کارروائی کی جائے
حجۃ الاسلام و المسلمین قبانچی نے حکومت اور پارلیمانی اراکین سے، داعشی خاندانوں کی سوریہ سے عراق کی طرف نقل مکانی کے مسئلے کو انسانی،سیاسی اور امن و امان کے دائرے میں بروقت تحقیق کرنے کا مطالبہ کیا۔
عوام کو کورونا ویکسین دریافت کرنے کی ہدایت اور تاکید
انہوں نے عراقی عوام سے،مفت لگائی جانے والی کورونا ویکسین دریافت کرنے کی دعوت دیتے ہوئے،مزید کہا کہ مجتہدین عظام نے ویکسین دریافت کرنے کی تجویز پیش کی ہے اور انہوں نے دریافت کی ہے۔
امام جمعہ نجف اشرف نے جوانوں کو تالیف اور مطالعہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بغداد میں بین الاقوامی سطح پر "بک اسٹال"لگائے جانے کو بہترین اقدام قرار دیا۔
جوانوں کو تین اہم بحرانوں کا سامنا ہے
حجۃ الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی نے جوانوں کو در پیش بحرانوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوانوں کو تین اہم بحرانوں کا سامنا ہے جو کہ مندرجہ ذیل ہیں:آئندہ کے مسائل ،ازدواجی مسائل اور سیاسی مسائل۔ اسلام کے پاس ان بحرانوں کے خاتمے کے لئے راہ حل موجود ہے۔خداوند متعال فرماتا ہے:"ومن يتق الله يجعل له مخرجا... "ان بحرانوں سے نکلنے کے لئے خداوند عالم سے متمسک ہونے،توفیق طلب اور خدا پر بھروسہ کرنے کی ضرورت ہے۔