۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
سردار سلیمانی و المهندس

حوزہ/ حسن سالم نے عراقی حکومت سے شہید سردار قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس کی شہادت میں ملوث افراد کو جلد از جلد منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صادقون الائنس عراق کے رہنما حسن سالم نے عراقی حکومت سے بغداد ایئرپورٹ پر اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ قدس کےجنرل،شہید قاسم سلیمانی اور حشدالشعبی عراق کے نائب سربراہ شہید ابو مہدی منہدس کے قتل میں ملوث افراد کو جلد از جلد منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ داعش کو شکست سے دوچار کرنے والے کمانڈرز کو نشانہ بنانے میں کچھ عراقی جاسوس نے امریکیوں کے ہمراہ کردار ادا کیا ہے،کہاکہ ان تحقیقات کے نتائج کے اعلان میں تاخیر، حکومت کی ناکامی اور کوتاہی کی واضح دلیل ہے۔

حسن سالم نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حکومت تحقیقات کے نتائج کو جرائم میں ملوث جاسوسوں کو بے نقاب کرنے کے لئے پارلیمنٹ کا حوالہ کرے،کہاکہ امریکہ کی طرف سے پریشر،تحقیقات کے نتائج کا اعلان اور اس کو پارلیمنٹ کا حوالہ کرنے میں رکاوٹ بن رہا ہے۔

فتح الائنس کے رہنما محمد بلداوی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شہداء مقاومت کی شہادت سے متعلق حقائق سامنے لانے میں مصطفی کاظمی مختلف بہانوں کا سہارا لے رہے ہیں،کہا کہ عراقی وزیر اعظم کو نتائج کا اعلان کرتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا متحمل ہونا چاہیے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .