۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
مساجد موصل

حوزہ/یہ ایام،عراق کے صوبہ موصل پر داعشی دہشت گردوں کی جارحیت اور وحشیانہ تشدد کے ایام ہیں۔اس موقع پر موصل کے عوام نے اپنے شہروں کو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرانے میں اہم اور کلیدی کردار ادا کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کی قدردانی کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یہ ایام،عراق کے صوبہ موصل پر داعشی دہشت گردوں کی جارحیت اور وحشیانہ تشدد کے ایام ہیں،اس موقع پر موصل کے عوام نے اپنے شہروں کو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرانے میں اہم اور کلیدی کردار ادا کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کی قدردانی کی ہے۔

موصل عراق کی آزادی کا یہ ساتواں سال ہے،اس موقع پر موصل کے عوام، داعش کے وحشیانہ مظالم جیسے اپنے عزیزوں کی اسیری اور قتل و غارت کو غم و اندوہ کے ساتھ یاد کر رہے ہیں۔

کسی بھی جنگ کے بعد اس علاقے کے مکینوں کے دلوں میں،قبضہ کرنے سمیت بے گھر ہونے اور قتل و غارت کے واقعات کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کو پسپا کر کے حاصل کی گئی کامیابی کے واقعات بھی زندہ ہو جاتے ہیں۔

موصل کے عوام نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ فتوحات کی خوشیاں، تشدد اور جرائم کے غم اور دکھ کو ختم کر دیتی ہیں،کہا کہ ہم،اس عظیم کامیابی کے حصول میں آیۃ اللہ العظمی سید علی سیستانی کا فتویٰ،اسلامی جمہوریہ ایران اور خاص طور پر شہدائے مقاومت شہید سردار قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی منہدس کے کردار کو ہرگز فراموش نہیں کریں گے۔

صوبہ موصل امن و امان اور خوشحالی کے اعتبار سے پہلے والے حالات میں پلٹ آیا ہے لیکن موصل کے عوام،حکومت کی طرف سے تباہ شدہ عمارت اور گھروں کی تعمیر نو کے لئے بہت جلد اقدام کرنے کے منتظر ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .