حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران نے شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کی دوسری برسی پر افغانستان کے عوام کے لئے اشیاء خوردونوش پر مشتمل امداد بھیجی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ امداد جنوبی افغانستان کے قندھار میں ضرورتمند عوام کے درمیان تقسیم ہوئی۔قندھار میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، ایران کی طرف سے 10 ٹن ارسال شدہ امداد میں چاول، تیل، نوڈلز اور ديگر اشیاء خوردونوش شامل تھیں۔اس سے ایک ہفتہ قبل بھی قندھار میں ایران کی طرف سے ارسال شدہ 15ٹن امداد تقسیم ہوئی تھی۔ یہ امداد بھی اشیاء خوردونوش پر مشتمل تھی۔
حال ہی میں کابل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے بتایا تھا کہ افغان عوام کو ایران کی طرف سے ارسال شدہ انسان دوستی پر مبنی امداد ضرورتمند افراد میں تقسیم کی گئی۔ایران کی طرف سے انسان دوستی پر مبنی 13 امدادی کھیپیں اب تک افغانستان بھیجی جا چکی ہیں۔